سندھ اسمبلی :اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی قرار دادجمع

سندھ اسمبلی :اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی قرار دادجمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر دس سالوں میں عوامی مسائل حل نہ ہونے پر اور پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو نہ بنانے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماں سمیت اپوزیشن لیڈر نے بھی دستخط کر کے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، سندھ میں امن امان کی خراب صورتحال سے لیکر عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ کے مسائل حل کئے جائیں اور پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کا بنایا جائے۔ سندھ کے اپوزیشن جماعتوں کے راکین سندھ اسمبلی نے پیپلزپارٹی کی دس سالا کارکردی کے خلاف اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی قیادت میں سندھ اسمبلی میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا، اور مطالبہ کیا کہ دس سالوں کو حساب دیا جائے، بعد ازان اپوزیشن کے اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ اسمبلی کے باہر بھی پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور سندھ حکومت کی ناقص کاکردگی کے خلاف سخت نعریبازی کی۔

مزید :

صفحہ اول -