عورت مارچ، ”معافی مانگو ورنہ کنٹرکٹ منسوخ “، جیوکے اعلان پر مصنف خلیل الرحمان قمر بھی میدان میں آ گئے بیان جاری کر دیا

عورت مارچ، ”معافی مانگو ورنہ کنٹرکٹ منسوخ “، جیوکے اعلان پر مصنف خلیل ...
عورت مارچ، ”معافی مانگو ورنہ کنٹرکٹ منسوخ “، جیوکے اعلان پر مصنف خلیل الرحمان قمر بھی میدان میں آ گئے بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی انٹر ٹینمنٹ چینل جیو اور 7thسکائی انٹر ٹینمنٹ نے شرط عائد کی ہے کہ اگر خلیل الرحمان قمر ایک ٹی وی چینل شو میں استعمال کی گئی غیر مہذب زبان پر معافی نہیں مانگیں تو پھر ان کے ساتھ چار ڈراموں اور ایک فلم سکرپٹ کا معاہدہ منسوخ کردیا جائے گا۔تاہم اب اس معاملے پر خلیل الرحمان قمر بھی میدان میںآ گئے ہیں اور بیان جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیوانٹر ٹیمنٹ کی جانب سے کنٹرنکٹ منسوخ کیے جانے کے آفیشل بیان کا جواب ہے جو کہ چاہتے ہیں کہ میں چند غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی فیمنسٹ کے شرمناک سلوگنز اور مذموم مقاصد کو تقویت بخشنے کیلئے ان سے معافی مانگوں ۔ان کا کہناتھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اپنے نیک مقصد کیلئے قربانی دینے کا موقع ملا اور میں اپنے آپ کو اللہ کی مرضی کے مطابق پیش کروں ، اس لیے میں جیوکے ساتھ کنٹرنکٹ کو فی الفور منسوخ کرنے کا اعلان کرتاہوں اور اپنے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنی آنے والی زندگی میں کبھی اس چینل کے ساتھ کام نہیں کروں گا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جیو انٹر ٹیمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ ایک غیر خصوصی معاہدہ ہے جو کہ خلیل الرحمان قمر نے دیگر چینلز کے ساتھ بھی کر رکھا ہے۔جیو خیالات کے تبادلے پر یقین رکھتا ہے ،ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،ہمارا ماننا ہے کہ ہر کسی کو اپنی بات کرنے کا حق ہے۔اس طرح کے مباحثے شائستہ انداز میں ایک دوسرے کی عزت کا خیال رکھتے ہوئے کیے جانے چاہئیں۔خلیل الرحمان قمر نے نہ صرف ایک خاتون کو گالیاں دیں بلکہ اپنی غلطی پر معافی مانگنے سے بھی انکار کیا اس لیے جیو کی انتظامیہ نے ان کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

تفریح -