بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایسی چیز پر کورونا ٹیکس لگا دیا گیا کہ بھارتی شہریوں کو لینے کے دینے پڑ گئے

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایسی چیز پر کورونا ٹیکس لگا دیا گیا کہ بھارتی ...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایسی چیز پر کورونا ٹیکس لگا دیا گیا کہ بھارتی شہریوں کو لینے کے دینے پڑ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عہدیداروں نے شراب کی خریداری پر 70فیصد خصوصی ٹیکس عائد کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹیکس حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو کم کرنے کے لیے لگائے گئے 6 ہفتوں کے لاک ڈاﺅن میں نرمی کے بعد شراب خانوں پر لوگوں کے ہجوم کو کم کرنے کے لیے عائد کیا گیا۔واضح رہے کہ شراب پر ٹیکس بھارت کی کل 36 ریاستوں اور وفاقی اکائیوں کی آمدنی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جن میں سے زیادہ تر اس وائرس کی وجہ سے ہونے والی معاشی سرگرمیوں میں رکاوٹ سے فنڈز کی کمی کا شکار ہیں۔