گوجرانوالہ: جعلی رسید سکینڈل میں ملوث کلرک اور پٹواری گرفتار
گوجرانوالہ) بیورو رپورٹ)اینٹی کرپشن نے جعلی رسیدیں تیار کرکے محکمہ کو ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے سکینڈل میں ملوث میونسپل کارپوریشن کے کلرک اور محکمہ مال کے پٹواری کو گرفتار کر لیا یہ کارروائی ریجنل ڈائریکٹر ظہیر انور جپہ کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے کلرک محمد نواز نے جعل سازی کرکے بوگس رسیدوں پر 7 کروڑ 50 لاکھ 63 ہزار 440 روپے بلڈنگ فیس ہڑپ کی تھی جس پر اینٹی کرپشن نے اس سکینڈل میں ملوث میونسپل کارپوریشن کے کلرک محمد نواز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم ملزم کو ہائیکورٹ لاہور سے ضمانت حارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا دوسری جانب محکمہ مال گوجرانوالہ کے پٹواری طارق محمود کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر الزام تھا کہ اس نے ریکارڈ میں ردو بدل کیا تھا۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن ظہیر انور جپہ نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ندیم سرور کی ہدایت کے مطابق رشوت کا قلعہ قمع کرنے کے لئے کاروائیوں کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے اور ماتحت افسران کرپٹ سرکاری ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے بھر کوشش کر رہے ہیں۔