ڈریسنگ روم میں محمد حارث کے لیے تالیاں، ویڈیو سامنے آگئی

ڈریسنگ روم میں محمد حارث کے لیے تالیاں، ویڈیو سامنے آگئی
ڈریسنگ روم میں محمد حارث کے لیے تالیاں، ویڈیو سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دو میچوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی تالیاں بجا کر حوصلہ افزائی کی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ کے بعد ڈریسنگ روم میں قومی کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کپتان بابر اعظم ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے ہم نے اپنا 100 فیصد دینا ہے، کسی بھی صورت میں ہمت نہیں ہارنی، جس طرح ہم آخری دو میچز میں کھیلے ہیں اسی کو جاری رکھنا ہے۔

بابر اعظم نے خاص طور پر قومی ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’حارث جس طرح تم کھیل رہے ہو وہ بہت ہی شاندار ہے، جب میچ فنش کر کے آؤ گے تو تمھارا اعتماد مزید بڑھے گا، جب میچ ہاتھ میں آجائے تو وکٹ نہیں دینی، ہم اس چیز سے گزرے ہیں، ہمیں بھی بڑوں نے بتایا تھا کہ جب میچ فنش کر کے آؤ گے تو اعتماد اوپر جائے گا اور پھر اگلے میچ میں آپ کا اعتماد مختلف ہو گا۔

مزید :

T20 World Cup -T20 Video Gallery -