سعودی عرب میں مزید 11 غیرملکی مشرف بہ اسلام ہوگئے، تعلق کس ملک سے تھا؟ دعویٰ سامنے آگیا

سعودی عرب میں مزید 11 غیرملکی مشرف بہ اسلام ہوگئے، تعلق کس ملک سے تھا؟ دعویٰ ...
سعودی عرب میں مزید 11 غیرملکی مشرف بہ اسلام ہوگئے، تعلق کس ملک سے تھا؟ دعویٰ سامنے آگیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں الخبر کی فلاحی تنظیم ’ھدایہ‘ کا کہنا ہے کہ دین کے دعوتی کاموں سے متاثر ہو کر 11 فلپائنی شہریوں نے اسلام قبول کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز نے سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ   تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں نے نومسلم بھائیوں کو حق کی دعوت قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ایک ساتھ فلپائنی کمیونٹی کے گیارہ افراد نے ریجنل فلاحی تنظیم کے ارکین کی کاوشوں سے اسلام کی دعوت کو قبول کیا اور راہ حق کے سفر پر چل پڑے۔

نو مسلم فلپائنی شہریوں نے اسلام قبول کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں موجودگی کا ہمیں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ حق کو سمجھا اور اسے قبول کیا۔نو مسلم فلپائنی شہریوں نے فلاحی تنظیم کے ارکین کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے انہیں اسلام کا تعارف ہوا اور دین حق کو قبول کرنے کی راہ آسان ہوئی۔

واضح رہے مملکت میں فلاحی تنظیم کی جانب سے غیرمسلموں کو اسلام کی تعلیمات سے آگاہی کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اس ضمن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے داعی حضرات اپنے اپنے ملکوں کے ان لوگوں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کراتے ہیں جو مملکت میں مقیم ہیں۔اسلام قبول کرنے والوں کو عمرہ بھی کرایا جاتا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -