لڑکی سے دوستی کا تنازع،بااثر افراد نے ایک دوسرے پرفائر کھول دیئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شارع فیصل پر چلتی گاڑیوں سے فلمی انداز میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، 2گاڑیوں میں سوار افراد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں2 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات 3 بجے لڑکی کے تنازعے پر پیش آیا، ایک لڑکی گاڑی میں اپنے دوست کے ساتھ شارع فیصل پر جا رہی تھی کہ لڑکی کا بوائے فرینڈ گاڑی کا پیچھا کرتا ہوا آیا اور پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق بااثر نوجوان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے روکنے کا کہا، لڑکے کی لگژری گاڑی میں سوار سیکیورٹی گارڈز نے دوسری گاڑی پر فائرنگ کی، دوسری گاڑی پر موجود سیکیورٹی گارڈز بھی فائرنگ کرتے رہے۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد لڑکی کار سے اتر کر فرار ہو گئی تھی جسے حراست میں لے لیا گیا، گاڑیوں میں سوار دونوں دوست درین اور مصطفیٰ کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ سے زخمی دونوں سیکیورٹی گارڈز بھی زیر حراست ہیں اور سیکیورٹی گارڈ کے 4ہتھیار پولیس نے قبضے میں لے لیے ہیں۔
ایئرپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ اب تک نہیں ہوا ہے، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائےگا۔