ایف بی آر کے مکہ شوگر ملز کے ڈائریکٹرز کی گرفتاری کیلئے چھاپے

ایف بی آر کے مکہ شوگر ملز کے ڈائریکٹرز کی گرفتاری کیلئے چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے مکہ شوگر ملز کے ڈائریکٹرز کی گرفتاری کے لئے چھاپے ، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ۔ کمپنی کے اکاؤنٹس چھپانے پر یو بی ایل ٹاؤن شب کے سابق منیجر کو بھی شامل تحقیقات کر لیا گیا ۔ایف بی آر کو دیگر چار ملز میں بھی اسی طریقہ سے سیلز ٹیکس چوری کے شواہد مل گئے ۔ مکہ شوگر ملز کے خلاف ایف بی آر کی جانب سے ایک ارب روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس چوری کے درج مقدمہ میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سابق صدر و ملز ڈائریکٹر ریاض قدیر بٹ ، فیاض قدیر بٹ ، فیاض احمد اور ارشاد سیمت دیگر شامل ہیں۔ملزموں کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے ۔
ایف بی آر

مزید :

علاقائی -