سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے دورے کی دعوت قبول کر لی
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق سابق صدر ابراہیم رئیسی کی تعزیت کیلئے ٹیلی فون کیا۔
دوران گفتگو دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی روابط اور علاقائی مسائل پر گفتگو ہوئی اور ایران کے قائم مقام صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو اسلامی جمہوریہ کے دورے کی دعوت بھی جسے سعودی ولی عہد نے قبول کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دو دہائیوں میں کسی سعودی شاہی شخصیت کا تہران کا پہلا ممکنہ دورہ ہو گا، جو برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد مثبت سفارتی تعلقات کی جانب ایک اور قدم کا اشارہ ہے۔