آلائشوں سے گھی بنانے کا مقدمہ‘ فیکٹری ملازم ملزموں کی ضمانت منظور

آلائشوں سے گھی بنانے کا مقدمہ‘ فیکٹری ملازم ملزموں کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے کے مقدمہ میں ملوث 15 فیکٹری ملازم ملزمو ں کی ضمانت منظور کرنے اور فیکٹری مالک کی ضمانت خارج کرنیکا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزموں نے درخواست ضمانت بعد ازاگرفتاری دائر کی تھی کہ پولیس تھانہ مظفرآباد اور تھا نہ دہلی (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
گیٹ کے مطابق ضلعی حکومت کی ٹاسک فورس نے انڈسٹریل اسٹیٹ اور چونگی نمبر 14 کے علاقہ میں چھاپہ مارکر جانوروں کی آلائشوں سے گھی تیار کرنے والی 2 فیکٹریوں سے بھاری مقدار میں جانوروں کی باقیات اور ہڈیاں برآمد کیں جبکہ تیار گھی بھی قبضے میں لیا گیا ہے اورانھیں بھی گرفتارکیا گیا ہے۔اس موقع پر ملزموں کی جانب سے دلائل دئیے گئے کہ انھیں غلط طورپر مقدمہ میں ملوث کیا گیاہے کیونکہ وہ گھی نہیں تیارکرتے ہیں اور مرغیوں کیلئے خوراک بناتے ہیں جبکہ درخواست گذار غریب ملازم ہیں اور انھیں رہاکرنے کا حکم دیا جائے۔فاضل عدالت نے تھانہ دہلی گیٹ میں درج مقدمہ میں فیکٹری مالک محمدسجادعرف صابرکی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ملزموں محمد اقبال ،سجاد حسین ،فداحسین ،تنویر احمد،عبدالرحیم ، اقبال،محمد مقبول ،محمد ریاض،محمد ارشد ،ممتازحسین ،محمد شعبان،،سید جواد شاہ ،سلیم ،محمدارشداورتھانہ مظفرآباد میں درج مقدمہ میں ملزم محمدعابد کی ضمانت 50،50 ہزارروپے کے مچلکوں پر منظورکرنے کا حکم دیا ہے۔