ن لیگ اور پیپلز پارٹی فضل الرحمان کے پیچھے چھپ رہی ہیں، صداقت عباسی کا الزام

ن لیگ اور پیپلز پارٹی فضل الرحمان کے پیچھے چھپ رہی ہیں، صداقت عباسی کا الزام
ن لیگ اور پیپلز پارٹی فضل الرحمان کے پیچھے چھپ رہی ہیں، صداقت عباسی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو اپنا سیاسی انجام خطرناک لگ رہاہے، اس لئے دونوں جماعتیں فضل الرحمن کے پیچھے چھپ رہی ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صداقت عباسی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا احتساب کامسئلہ ہے اور حتساب ان کو ظلم و زیادتی لگ رہاہے لیکن جب میاں نواز شریف نا اہل ہوئے تھے تو بلاول مٹھائیاں بانٹ رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو فضل الرحمان کی امداد اور سہارا چاہئے اور اب یہ فضل الرحمان کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کھیلتے کھیلتے وزیر اعظم نہیں بنے بلکہ 24سال تک جدوجہد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو اپنا سیاسی انجام خطرناک لگ رہاہے ۔

مزید :

قومی -