قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع

  قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے لئے ریکوزیشن جمع کروادی ہے۔اپوزیشن کی جانب سے 6 نکاتی ایجنڈے  اور125اراکین کے دستخط  کے ساتھ ریکوزیشن جمع کرائی ہے  جس میں کہاگیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر بحث کی جائے۔بڑھتی مہنگائی اور خواتین کے خلاف ریپ کے بڑھتے واقعات پر بحث کی جائے۔جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا ہے،بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور گردشی قرضوں و پاکستان کے خارجہ تعلقات میں ناکامی سے متعلق بحث کی جائے۔واضح رہے کہ سپیکرقومی اسمبلی اپوزیشن کی ریکوزیشن جمع ہونے کے 14 دن کے اندر اجلاس بلانے کے پابند ہیں ۔
قومی اسمبلی
 

مزید :

صفحہ آخر -