وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے.
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور 24گھنٹے سے زائد منظر عام سے غائب رہنے کے بعد بالآخر سامنے آہی گئے۔
علی امین کی مبینہ گمشدگی کے بعد کے پی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا، اجلاس تو تاخیر سے شروع ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی بازیابی کیلئے نعرے بازی بھی کی۔
اجلاس کی کارروائی معمول کے مطابق جاری تھی کہ اچانک سے علی امین گنڈاپور اسمبلی میں آگئے، جن کو دیکھ پی ٹی آئی ایم پی ایز کی بڑی تعداد ان کے اردگرد اکٹھی ہوگئی۔ان کی آمد کے موقع پر اسمبلی میں ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی،پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ان کو دیکھ کر پرجوش نظر آئے۔
اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی میں شام سے شروع ہونے والے اجلاس میں سپیکر نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر لاپتہ ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ ان کی بازیابی کیلئے قرار داد بھی منظور کی گئی تھی۔
ویڈیو دیکھیں۔۔