ایم ٹی آئی آرڈیننس سرکاری ہسپتالوں پر حملہ،غریبوں کیساتھ ظلم، مریم اورنگزیب

ایم ٹی آئی آرڈیننس سرکاری ہسپتالوں پر حملہ،غریبوں کیساتھ ظلم، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس 2019 سرکاری ہسپتالوں پر حملہ اور غریب لوگوں کیساتھ ظلم ہے،یہ پیسے بنانے کا آرڈیننس ہے،آرڈیننس 2019 آنے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کیلئے مفت ٹیسٹ، دوائی، اور علاج ختم ہو جائے گا۔جمعرات کو پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ایم ٹی آئی آرڈیننس2019کے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)


 ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ایم ٹی آئی آرڈیننس 2019 سرکاری ہسپتالوں پہ حملہ ہے جو آپ کو ٹی وی سے پتہ چلے گا،ایم ٹی آئی آرڈیننس 2019 سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں سے پیسے بنانے کا آرڈیننس ہے،ایم ٹی آئی آرڈیننس 2019 آنے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں غریبوں کیلئے مفت ٹیسٹ، دوائی، اور علاج ختم ہو جائے گا۔ عمران صاحب خیبر پختونخواکے ہسپتالوں میں ایک بہتری دکھائیں جو 5 سالوں میں آئی ہو، سوائے آپ کے رشتے داروں اور دوستوں کو نوکری ملنے کے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اگر خیبرپختونخواکے ہسپتالوں میں بہتر آئی ہوتی تو پاکستان تحریک انصاف کی 2018 الیکشن کمپین میں پنجاب کے ہسپتال نہ دکھائے جاتے،پنجاب کے عوام سے مفت ٹیسٹ، علاج اور دوائیاں پہلے ہی چھین لی گئی ہیں۔
 مریم اورنگزیب