پاک بحریہ کے لیے بنائے گئے اہم ہتھیار کی تفصیلات جانئے

پاک بحریہ کے لیے بنائے گئے اہم ہتھیار کی تفصیلات جانئے
پاک بحریہ کے لیے بنائے گئے اہم ہتھیار کی تفصیلات جانئے
سورس: Twitter/@dgprPaknavy

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک نیدرلینڈز کی انجینئرنگ کمپنی ڈامن گروپ نے پاک بحریہ کے لیے تیار کی جانے والی ’آف شور پٹرول ویسلز(او پی ویز)‘ کے متعلق مزید تفصیلات بتا دیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کمپنی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ او پی ویز سٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ، اینٹی ایئر ہتھیاروں /سنسرز سے لیس ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ ان میں جدید سیلف پروٹیکشن اور ٹرمینل ڈیفنس سسٹمز بھی نصب ہوتے ہیں۔
ایک بین الاقوامی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈامن گروپ نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ نے پی این ایس یرموک اور پی این ایس تبوک کی بہترین کارکردگی دیکھنے کے بعد 2 مزید او پی ویز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ان او پی ویز کی لمبائی 98میٹر اور چوڑائی 14.4میٹرہو گی۔ ان میں 60اہلکاروں کی گنجائش ہو گی۔ اس کے علاوہ 36اضافی اہلکاروں کے لیے بھی جگہ بنائی جائے گی۔ ان کشتیوں کی رینج 6ہزار ناٹیکل میل ہو گی اور یہ 12ناٹس کی سپیڈ سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں گی۔