سیلاب متاثرین جب تک واپس نہیں جاتے ہمارے مہمان ہیں: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

سیلاب متاثرین جب تک واپس نہیں جاتے ہمارے مہمان ہیں: وزیر تعلیم رانا سکندر ...
سیلاب متاثرین جب تک واپس نہیں جاتے ہمارے مہمان ہیں: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے وہاڑی میں فلڈ ریلیف کیمپ موضع لکھا بنگلہ میں سہولیات کا جائزہ اور محفل عید میلاد النبی ﷺمیں شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے و چیئر پرسن ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل، ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیراور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل بھی موجود تھے۔

 صوبائی وزیر تعلیم نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپوں کا تفصیلی جائزہ لیا تمام محکموں سے فراہم کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور اے ڈی سی ریونیو با بر سلیمان نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی جس پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تمام محکموں کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا ریسکیو 1122کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اورشاباش دی۔

صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے خیموں میں سیلاب متاثرین سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا جس پر سیلاب متاثرین نے سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے متاثرین کوبتایا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر آپ لوگوں کے پاس آئے ہیں آپ سب کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر آپ کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود مکتب سکول کا بھی جائزہ لیا۔ اور بچوں میں گھل مل گئے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے بچوں میں کھلونے بھی تقسیم کئے بچوں سے مختلف سوالات بھی کئے بچوں نے پراعتماد طریقے سے جوابات دیئے بچوں نے بتایا کہ انہیں ریلیف کیمپ میں کھانا، پھل اور دودھ بھی فراہم کیا جارہا ہے۔بچوں نے بتایا کہ انہیں روزانہ ٹیچر پڑھا رہے ہیں۔ بچوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  زندہ باد کے نعرے لگائے ،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے موبائل سے خود بچوں کی تصاویر بھی بنائیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی ہدایت پر تمام فلڈ ریلیف کیمپوں میں مکتب سکول قائم کر دیئے گئے ہیں۔صوبائی وزیر تعلیم  نے جانوروں کو فراہم کیے جانیوالے چارے کا بھی جائزہ لیا اورسیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل بھی دریافت کیے  وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو جانوروں کیلئے باقاعدگی سے چارہ اور ونڈہ فراہم کیا جائے۔صوبائی وزیر تعلیم نے متاثرین سیلاب کی دلجوئی کی، حوصلہ دیا اور انکی ہمت کو داد دی۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ تو قیر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل،تما م ضلعی افسران،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا اورخراج تحسین پیش کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احسن ممتاز کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے فلڈ ریلیف کیمپ میں منعقدہ محفل میلاد مصطفےٰ ﷺمیں بھی شرکت کی محفل میلاد میں ثناء خواں نے رسول مقبول ﷺ کی شان اقدس میں نعتیہ گلہائے عقیدت اور درود و سلام پیش کیے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سیلاب متاثرین اور بچوں میں مٹھائی، پھل اور جوسز تقسیم کیے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ڈی پی او محمد افضل نے بھی سیلاب متاثرین میں مٹھائی تقسیم کی۔

وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے ساتھ میلاد النبی ﷺ کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ نبی پاک ﷺ کی ذات اقدس اس کائنات کے لیے باعث رحمت ہے۔ رسول پاکﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنا کر معاشرے میں محبت، رواداری اور امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ سیلاب متاثرین جب تک واپس نہیں جاتے ہمارے مہمان ہیں۔مہمانوں کی خدمت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے کہا کہ ہر تحصیل میں روزانہ 10ہزار متاثرین سیلاب کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ بچوں کو روزانہ پھل، دودھ او رجوسز دیئے جا رہے ہیں تمام محکمے متاثرین سیلاب کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل  نے کہا کہ متاثرین سیلاب کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے گئے ہیں متاثرین سیلاب کے گھروں کی بھی حفاظت کی جا رہی ہے۔اورڈرون کیمروں کے ذریعے آبادیوں کی سرویلنس بھی کی جارہی ہے اس موقع پرسابق ایم پی اے میاں ماجد نواز آرائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر سلیمان، اے سی وہاڑی احسن ممتاز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل، ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن بھٹی،سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز،ڈی ای او سیکنڈری ایجو کیشن شازیہ انور،ڈی ای او ایلیمنٹری ایجو کیشن عندلیب اصغر،ڈی ڈی پی آر میاں نعیم عاصم،سرجن ڈاکٹر محسن ممتاز دیگرضلعی افسران موجود تھے۔