کنٹو نمنٹ بلدیاتی انتخابات ‘ پی ٹی آئی کا یونین کونسل 8میں جلسہ ‘کارکنوں کی بھر پور شرکت

کنٹو نمنٹ بلدیاتی انتخابات ‘ پی ٹی آئی کا یونین کونسل 8میں جلسہ ‘کارکنوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور کینٹ ٹاؤن کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے والٹن بورڈ کی یونین کونسل نمبر 8میں اپنے اُمیدوار دلشاد اکبر کیلئے انتخابی جلسے کا اہتمام کیا۔ پی ٹی آئی لاہور کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25اپریل کو کینٹ کے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ این اے 125کے عوام 11مئی کے عام انتخابات کی دھاندلی کا بدلہ لینگے اور نواز لیگ کو شکست سے دو چار کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام تر حکومتی پراپیگنڈے کے باوجود عوام حقیقت جان چکے ہیں ، کرپٹ نظام کے جانے کا وقت آگیاہے، بلدیاتی الیکشن میں کامیابی تحریک انصاف کے اُمیدواروں کی ہوگی کیونکہ عوام دل و جان سے عمران خان کے ساتھ ہیں جنہوں نے قومی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ملک گیر تبدیلی کی جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بوسیدہ نظام کے جانے کا وقت آگیا ہے اور 25اپریل کے کینٹ کے الیکشن ثابت کرینگے کہ باشعور عوام گذشتہ 25برسوں سے برسراقتدار ٹولے کو مسترد کرچکے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے 2013کے تمام انتخابات میں بھی کینٹ کے تمام علاقوں سے تحریک انصاف نے کلین سویپ کیاتھاجسے نواز لیگ نے دھاندلی کے ذریعے تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن بلدیاتی الیکشن پر ہم کسی کو من مانی نہیں کرنے دینگے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ والٹن کی وارڈ نمبر 8میں پی ٹی آئی کے اُمیدواردلشاد اکبر سدھو کی کامیابی کیلئے آگے آئیں اور عمران خان کے ویژن کے مطابق تبدیلی لائیں ۔اس موقع پر حافظ فرحت عباس اوردلشاد اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا میابی حاصل کرکے اس علاقے کے بنیادی مسائل حل کرے گی، طلحہ سدھو، محمد عثمان ، اصغر بٹ، لال خان محمد الیاس اور صابر حسین نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور علاقے میں پی ٹی آئی کے بھر پور کامیابی کو توقع ظاہر کی۔