’’دیت لیکر مصطفےٰ کانجو کو معاف کردیں ورنہ انجام اچھا نہ ہوگا‘‘

’’دیت لیکر مصطفےٰ کانجو کو معاف کردیں ورنہ انجام اچھا نہ ہوگا‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل) جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں قتل ہونے والے آ ٹھویں جماعت کے طالب علم زین کے قاتل سابق وفاقی وزیر کے بیٹے مصطفیٰ کانجو کے خلاف تھانہ شمالی چھاؤنی میں غیرقانونی کلاشنکوف رکھنے کا بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔دریں اثنا زین کے اہل خانہ نے بتایا کہ نامعلوم فون نمبرسے انہیں کالز موصول ہوئی ہیں کہ دیت لے کرمصطفیٰ کو معاف کردیں ورنہ آ پ لوگوں کا انجام بھی اچھا نہ ہو گا جبکہ زین کی والدہ نے کہا ہے کہ ملزم گروپ چاہے مجھے بھی ماردے ،میں اپنے اکلوتے بیٹے کے قاتل کو سزائے موت تک لے کرجاؤں گی۔

مزید :

علاقائی -