بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ عیدالفطر کے فوری بعد حلف اٹھائیگی۔
ترجمان شاہد رند نے بتایا ہے کہ حلف برداری عید کے فوری بعد پہلے دفتری روز ہوگی، کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر اتحادیوں میں اتفاق رائے موجود ہے ، کابینہ کی حلف برداری کی تقریب چند روز قبل طے پائی تھی لیکن وزیر اعلیٰ کو بھائی کے طبی چیک اپ کے لیے ہنگامی طور پر بیرون ملک جانا پڑا، عید کی تعطیلات کے باعث اب بلوچستان صوبائی کابینہ عید کے بعد تشکیل دی جائیگی۔