میرے ورثاءکو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا: بل گیٹس

میرے ورثاءکو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا: بل گیٹس
میرے ورثاءکو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا: بل گیٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بل گیٹس نے کہا ہے کہ میرے ورثاءکو میری جائیداد سے 1 فیصد سے بھی کم حصہ ملے گا۔
روز نامہ جنگ نے بین الاقوامی میڈیا کے حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ بل گیٹس نے کہاہے کہ میں اپنی وراثت کا 1 فیصد سے بھی کم اپنے بچوں کے لئے چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ میرے بعد میرے ورثاءمیرے بنائے ہوئے کاروبار کے بجائے خود کامیابی حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ مائیکروسوفٹ کوئی وراثتی ادارہ نہیں، میں نہیں کہتا کہ کل کو میرے بچے مائیکروسوفٹ کا کاروبار سنبھالیں، میں چاہتا ہوں وہ خود کمائیں اور کامیابی حاصل کریں۔
واضح رہے کہ ایپل کمپنی کے سٹیو جابز اور ایمازون کے جیف بیزوس اپنی دولت اگلی نسل کو منتقل کرنے کے بجائے فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کو ترجیح دے چکے ہیں۔