لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلومیٹر دور نارتھ ویسٹ علاقے میں 12 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ، سوات، ضلع صوابی، بونیر سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ریسکیو اداروں اور ہسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے۔
۔