بجلی بلوں پر ٹیکس کا خاتمہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا،آغا ذوالفقار

بجلی بلوں پر ٹیکس کا خاتمہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا،آغا ذوالفقار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور کے پیٹرن انچیف آغا ذوالفقار احمد نے بجلی کے بلوں پر ٹیکس میں ریلیف دینے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بحران اور مشکل معاشی حالات میں یہ اقدام ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ بازاروں مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے مسائل اور مشکلات میں کمی آئے گی۔ غیر ہموار کاروباری سرگرمیاں درست سمت گامزن ہونگی۔ مرکزی تنظیم تاجران لاہور تاجروں کے حقوق پر مثبت اور تاجر دوست سیاست کو ہمیشہ نیک نیتی سے لے کر آگے بڑھتی رہے گی۔تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہی ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہے اور ہمیشہ رہے گی۔


 حکومتی سرکاری فورمز پر تاجر حقوق کیلئے ہمیشہ حق اور سچ کیساتھ آواز اٹھاتے رہیں گے۔ حکومت کی درست اور تاجر دوست پالیسیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے تاجروں کی مشکلات میں کمی آئے گی۔ حکومت تاجروں کو ریلیف دینے کیلئے مزید اقدامات کرے۔

مزید :

کامرس -