پاکستان ووٹ کی طاقت سے ہی آگے جائے گا،کسی کوگھر بھیجنا ہے تو ووٹ سے بھیجا جائے نعروں سے نہیں:مریم اورنگزیب

پاکستان ووٹ کی طاقت سے ہی آگے جائے گا،کسی کوگھر بھیجنا ہے تو ووٹ سے بھیجا ...
پاکستان ووٹ کی طاقت سے ہی آگے جائے گا،کسی کوگھر بھیجنا ہے تو ووٹ سے بھیجا جائے نعروں سے نہیں:مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات مریم اور نگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ووٹ کی طاقت سے ہی آگے جائے گا کسی کوگھر بھیجنا ہے تو ووٹ سے بھیجا جائے نعروں سے نہیں، ووٹ نے ہی پاکستان کو آئین دیا ہے۔

امریکی صدر کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کر نا سفارتی دہشت گردی ،اسلامی فوجی اتحاد کا دائرہ اب وسیع کرنا ہوگا: سینیٹر ساجدمیر
اسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے لوگوں کا دوسرا گھر ہے پاکستانی بھی چین کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں،پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں چین نے پاکستان کا ہر شعبہ ہائے زندگی میں ساتھ دیا،جب دوسرے پیچھے ہٹ رہے تھے چین پاکستان کے ساتھ کھڑارہا،سی پیک سے پا کستان کامستقبل جڑاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ہم نے جس طرح دہشت گردی کامقابلہ کیااس کی مثال نہیں ملتی،دہشت گردی نے صرف لوگوں کو ہی نہیں ثقافت کو بھی مارا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کوتقویت مل رہی ہے جمہوری عمل کا تسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -