لندن کے فائیو سٹار ہوٹل میں ایشین فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ 2022 کا انعقاد 

لندن کے فائیو سٹار ہوٹل میں ایشین فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ 2022 کا ...
 لندن کے فائیو سٹار ہوٹل میں ایشین فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ 2022 کا انعقاد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مجتبیٰ علی شاہ )سنٹرل لندن کے فائیو سٹار ہوٹل میں ایشین فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ انٹرنیشنل ایوارڈ 2022 کا انعقاد  ہواجس میں بہترین فوڈ اینڈ ریسٹورنٹس کو ایوارڈ دئیے گئے۔اس موقع پر  بیسٹ ریسٹورنٹ ان لندن کا ایوارڈ رائل نواب لندن اور حویلی ریسٹورنٹ کے حصے میں آیا ۔ دونوں ریسٹورنٹس کے مالکان کا تعلق پاکستان سے ہے ۔
تقریب کے میزبان اے حق اور ماریہ سوریا تھے جنہوں نے ایشینز فوڈ کے کام کو برطانیہ میں متعارف کروایا اور لوگوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔ برطانیہ بھر سے ایشیائی ریسٹورنٹ کے ذمہ داران سمیت  تقریب میں  ہزاروں کی تعداد میں ایشینز اور دوسری کمیونٹیز کے لوگوں نے شرکت کی۔  دوسرے ممالک کے افراد نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی اور  سب سے اچھے کھانوں کے ایوارڑذ  بھی پاکستانیوں کے حصوں میں آئے۔