اداکارہ مریم نور نے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کو حیران کن مشورہ دیدیا

اداکارہ مریم نور نے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کو حیران کن مشورہ دیدیا
اداکارہ مریم نور نے انڈسٹری سے تعلق رکھنے والوں کو حیران کن مشورہ دیدیا
سورس: Instagram/maryamnoorofficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی ) معروف اداکارہ مریم نے  شوبز سے تعلق رکھنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا سے دور رکھیں۔

ایک انٹرویو میں  اداکارہ نے کہا کہ اداکاری ایک مشکل کام ہے کیونکہ جو فنکار اپنے کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا ہے اسے اس کردار سے باہر نکلنے کے لئے کچھ وقت لگتا ہے۔ انہوں نے کہا  جب کوئی اداکار اور اداکارہ کسی ڈرامے میں بطورِ جوڑی کردار نبھاتے ہیں تو اکثر  اوقات ان کے دل میں حقیقی طور پر بھی ایسے ہی جذبات پیدا ہوجاتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا  کہ اسی پسندیدگی کی وجہ سے  وہ شادی کرلیتے ہیں جو کہ بعد میں مسائل کا سبب بن جاتی ہے کیونکہ انہوں نے ایک دوسرے کو سمجھا نہیں ہوتا صرف وقتی لگائوکے تحت ایسا ہوتا ہے۔ ایک سوال پر مریم نے کہا  شوبز سے متعلق لوگوں کو  اپنی ذاتی زندگی سے جڑے معاملات سوشل میڈیا پر نہیں بتانے چاہیے  کیونکہ بعد میں انہی چیزوں کو لے کر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -