رقم خورد برد کیس، ملزم کو مدعیہ کیساتھ راضی نامہ پیش کرنے کی مہلت 

   رقم خورد برد کیس، ملزم کو مدعیہ کیساتھ راضی نامہ پیش کرنے کی مہلت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے بیٹے کے پلاٹ کی 70 لاکھ روپے کی رقم خورد بردکرنے کے مقدمہ میں حمیرا ارشد کے سابق دیور عقیل بٹ کو مدعیہ کے ساتھ راضی نامہ پیش کرنے کی مہلت دے دی،ایڈیشنل سیشن جج یاسین قمر نے ملزم عقیل بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ مدعیہ کے ساتھ صلح ہو چکی آئندہ سماعت پر مدعیہ کا مختارخاص عدالت میں صلح کی تصدیق کر دے گا، سابق شوہر حمیراارشد احمد بٹ کے وکیل کاموقف ہے کہ بیٹے کے نام پر پلاٹ خریدنے کے لئے بھائی اور بہنوئی کو 70 لاکھ روپے دیئے جو خورد برد کر لئے گئے، ملزمان رقم دینے کی بجاے ٹال مٹول کررہے ہیں اور الٹا مقدمے درج کروا رہے ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں۔

مزید :

علاقائی -