ملک ریاض نے دبئی ساؤتھ میں جدید شہر بنانے کا اعلان کردیا

ملک ریاض نے دبئی ساؤتھ میں جدید شہر بنانے کا اعلان کردیا
ملک ریاض نے دبئی ساؤتھ میں جدید شہر بنانے کا اعلان کردیا
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کاروباری شخصیت ملک ریاض نے دبئی ساؤتھ میں جدید ترین شہر بنانے کا اعلان کردیا، بحریہ ٹاؤن اور دبئی ایوی ایشن سٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔بحریہ ٹاؤن کے نئے منصوبے سے پاکستان کی تعمیراتی صنعت کو عالمی سطح پر پذیرائی ہوگی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب جدید ماسٹر پلانڈ کمیونٹی کی تعمیر کا منصوبہ عالمی معیار کی رہائشی اور کمرشل سہولیات فراہم کرے گا۔

دبئی ایوی ایشن سٹی کارپوریشن اور دبئی ساؤتھ کے ایگزیکٹو چیئرمین خلیفہ الزفین کا کہنا ہے کہ منصوبہ جدید ولاز، ٹاؤن ہاؤسز اور اپارٹمنٹس پر مشتمل ہو گا، بحریہ ٹاؤن کا جدید تعلیمی، طبی اور تفریحی سہولیات سے مزین منصوبہ دبئی ساؤتھ عالمی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مرکز بنے گا۔

بی ٹی پراپرٹیز کے گروپ سی ای او احمد علی ریاض ملک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے رہائشیوں کو مثالی طرزِ زندگی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، یہ منصوبہ دبئی کے تعمیراتی منظر نامے میں ایک نمایاں اضافہ کرے گا۔