خیبر پختونخوا میں 3آپریشنز میں شہید ہونیوالے سیکیورٹی فورسز کے 6جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آگئیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے )خیبر پختونخوا میں 3آپریشنز میں شہید ہونیوالے سیکیورٹی فورسز کے 6جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق نائب صوبیدار محمد خالد شہید کا تعلق ضلع کوہاٹ سے ہے ،نائب صوبیدار محمد خالد شہید کی عمر 39سال ہے،22سال سے زائددفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔نائب صوبیدار محمد خالد شہید کے سوگواران میں والداوراہلیہ شامل ہیں ۔
دوسرے شہید 35سالہ حوالدار جدید علی شہید کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے ،حوالدار جدید علی شہید نے17 سال سے زائد پاک فوج میں گزارے ۔ ان کے سوگواران میں والداور اہلیہ شامل ہیں ۔
تیسرے شہید 28 سالہ لانس نائیک ولائت حسین شہید ضلع کرم کے رہائشی ہیں ،لانس نائیک ولائت حسین شہید نے 9 سال تک وطن عزیزکی حفاظت کی
، ان کے سوگواران میں والد اور اہلیہ شامل ہیں ۔
چوتھے شہید 30 سالہ لانس نائیک صفت اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے،لانس نائیک صفت اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں گزارے ، ان کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں ۔
پانچویں شہید 27 سالہ لانس نائیک شہید رحمان شہید کا تعلق کرم سے ہے ،لانس نائیک شہید رحمان شہید نے 8 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا ، ان کے سوگواران میں والدین شامل ہیں ۔
چھٹے شہید 27 سالہ سپاہی نظام الدین شہید کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے،سپاہی نظام الدین شہید نے5سال پاک فوج میں گزارے ، ان کے سوگواران میں والدین شامل ہیں۔