امریکی تجارتی منڈیوں تک رسائی پاکستان نے برازیل سے مدد مانگ لی

امریکی تجارتی منڈیوں تک رسائی پاکستان نے برازیل سے مدد مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان نے جنوب امریکی تجارتی بلاک ’’مرکوسر‘‘ کی تجارتی منڈیوں تک رسائی اور تجارتی معاہدے کیلیے برازیل سے مدد مانگ لی جبکہ برازیل کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلیے سرمایہ کاری کے معاہد ے کی تیاری پرکام شروع کر دیا گیا ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع مطابق وزارت کے اعلی حکام اور برازیل کے نائب وزیر تجارت اور انڈر سیکریٹری جنرل فار انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ ٹریڈ پروموشن کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو جنوب امریکی تجارتی بلاک مرکوسر کی منڈیوں تک رسائی کیلیے تعاون مانگ لیا ہے۔ وزارت تجارت کے حکام کی جانب سے برازیل سے درخواست کی ہے کہ وہ مرکوسر بلاک اور پاکستان کے درمیان ترجیحی تجارت اور آزاد تجارت کے معاہدوں کے سلسلے میں اقدامات کرے۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کے حکام نے برازیل کے سیکریٹری جنرل سے در خو ا ست کی ہے کہ وہ پاکستان اور مرکوسر بلاک کے درمیان معاہدے کامعاملہ مرکوسر بلاک کے رکن ملکوں کے سربراہان کے آئندہ 51 ویں اجلاس میں اٹھائے اور پاکستان کے حق میں اعتمادسازی کی فضا پیدا کرے۔

مزید :

کامرس -