پیپلزپارٹی کے رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ، اہلیہ جاں بحق، خود بھی زخمی 

پیپلزپارٹی کے رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ، اہلیہ جاں بحق، خود بھی زخمی 
پیپلزپارٹی کے رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ، اہلیہ جاں بحق، خود بھی زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(ویب ڈیسک) مرئی بالا میں اورکزئی سے پیپلز پارٹی کے سابق صدر ملک اقبال حسین کی چلتی کار پر مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں انکی اہلیہ جاں بحق اور وہ خود زخمی ہوگئے، ملک اقبال فیملی کیساتھ اسلام آباد سے واپس اورکزئی آرہے تھے کہ مرئی کے پہاڑوں میں گھات لگائے مسلح ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا.

مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق  واقعے کا مقدمہ تھانہ استرزئی میں درج کرتے ہوئے مخالف فریق کے تین ملزمان کو  نامزد کر دیا گیا ہے، ملک اقبال حسین کا تعلق اورکزئی سے ہے اور انکی علاقے میں دشمنی چلی آرہی ہے، اسلام آباد سے واپسی پر  مرئی بالا کے پہاڑی علاقے میں گھات لگائے  مخالف فریق کے مبینہ ملزمان آصف، ماجد علی، مشتاق علی اور انکے ایک نامعلوم مسلح ساتھی نے انکی چلتی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملک اقبال حسین کی اہلیہ مسماۃ( ب) موقع پر جاں بحق جبکہ گولیاں لگنے سے ملک اقبال خود زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس  نے موقع پر پہنچ کر  مقتولہ کی لاش اور ملک اقبال کو زخمی حالت میں کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واردات کے بعد ملزمان فوری طور پر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جنکی تلاش میں پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور انکے گھروں سمیت ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔