ایپکس کمیٹی کی ڈومیسٹک ڈسپیئوٹ ریزولیوشن کے طر یق کار اور  مزید سہولیات کیلئےاقدامات کی منظوری قابل ستائش ہے: نعمان سعید

ایپکس کمیٹی کی ڈومیسٹک ڈسپیئوٹ ریزولیوشن کے طر یق کار اور  مزید سہولیات ...
ایپکس کمیٹی کی ڈومیسٹک ڈسپیئوٹ ریزولیوشن کے طر یق کار اور  مزید سہولیات کیلئےاقدامات کی منظوری قابل ستائش ہے: نعمان سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے نمائندے سے) پاکستانی ٹیک انٹر پرینیور  اور سرمایہ کار  نعمان سعید نے  کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے اپنی اسی کارکردگی کا تسلسل بر قرار رکھا تو بہت جلد پاکستانی معیشت میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی ،ایپکس کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں ڈومیسٹک ڈسپیئوٹ ریزولیوشن کے طر یق کارکومضبوط بنانے اور سرمایہ کاروں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مختلف پالیسی سازاقدامات کی منظوری قابل ستائش ہے ،پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 40سے50فیصد سالانہ کی بنیادپر بڑھ سکتی ہیں ۔وہ اپنے دفتر میں سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔ 

نعمان سعید نے کہا کہ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سروسز ایکسپورٹ نومبر 2023میں ماہانہ بنیادوںپر14فیصد اور سالانہ بنیادوںپر 20فیصد تک بڑھی ہیں لیکن اس میں مزید اضافے کی وسیع گنجائش موجود ہے اور ایک تخمینے کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 40سے50فیصد سالانہ کی بنیادپر بڑھ سکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کا اجلاس  پالیسیوں اور اقدامات کے فالو اپ کے تناظر میں ہوتا ہے اس لئے اجلاس کی تفصیلات سے تمام سٹیک ہولڈرز کو آگاہ کیا جانا چاہیے اور اس کے ساتھ اس کی موثر تشہیر بھی کی جائے ۔

ان کاکہناتھاکہ ہم ایس آئی ایف سی سمیت تمام حکومتی اداروں کو دنیا کی مارکیٹ کے حوالے سے تجاویز اور رہنمائی دینے کے لئے تیار ہیں۔