پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،الیکشن کمیشن نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔