حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں: شبلی فراز

حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں: شبلی فراز
حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں: شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں، ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ملک پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں عدالت سے ریلیف ملے، اصلاح کا ماحول سیاسی ماحول کو بہتر کرے گا، سیاستدان بھی اپنے دائرہ کے اندر رہ کر فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر سخت مشکلات کا سامنا ہے جب تک ملک میں گروتھ نہیں ہوگی ملک کیسے آگے بڑھے گا۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ لوگ کشتیوں کے ذریعے یونان جاتے ہوئے ڈوب جاتے ہیں، لوگ مستقبل کو ڈوبتا دیکھتے ہیں تب ہی وہ باہر جاتے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا جو لوگ استطاعت رکھتے وہ پیسہ لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔