اکبر چوک ،تیز رفتا ر گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جاگری ، ایک شخص زخمی

اکبر چوک ،تیز رفتا ر گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جاگری ، ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)اکبر چوک کے علاقہ میں تیز رفتا ر گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جاگری ، ایک شخص زخمی، ایدھی فاؤنڈیشن نے زخمی کو مقامی ہسپتال میں داخل کروا دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اکبر چوک کے علاقہ کالج روڈ پر واقع گندے نالے میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر جاگری جس سے گاڑی کا ڈرائیور 35سالہ راشد شدیدزخمی ہو گیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینس موقع پرپہنچ گئی اور زخمی شخص کو ہسپتال میں منتقل کردیا۔

مزید :

علاقائی -