حکومت نے وفاقی درلحکومت میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا

حکومت نے وفاقی درلحکومت میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

           اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)رینجرز اسلام آباد کے اہم علاقوں کی سیکیورٹی اور گشت کے فرائض سر انجام دے گی۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کچہری میں ہونے والے حملوں کے بعد سول اور ملٹری قیادت نے ایک ہنگامی ملاقات کی تھی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے دارالحکومت کو رینجرز کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی خدشات سے نمٹنے اور جوڈیشل کمپلیکس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے کمپلیکس سے ملحقہ کچی آبادیاں منتقل کر دی گئیں ہیں۔ کشمیر ہائی وے کی تعمیر پر کام کرنے والوں سمیت اہم عمارتوں کے قریب تمام رہائشیوں کے کوائف جمع کر لئے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد عدالتی اوقات کار میں پولیس کی دو گاڑیاں بھی گشت کریں گی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں حملے کے بعد وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی تھی جس میں وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیرِ دفاع خواجہ آصف بھی شریک تھے۔ اسلام آباد واقعہ سے قبل وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد کو پاکستان کا محفوظ شہر قرار دیا تھا۔ احرار الہند نامی ایک غیر معروف شدت پسند گروپ نے اسلام آباد ضلع کچہری پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شریعت کے نفاذ تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -