ورلڈ ٹی 20 کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹرایف آئی اے کی سربراہی میں 2 رکنی ٹیم بھارت پہنچ گئی

ورلڈ ٹی 20 کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹرایف آئی اے کی سربراہی میں 2 ...
ورلڈ ٹی 20 کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹرایف آئی اے کی سربراہی میں 2 رکنی ٹیم بھارت پہنچ گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ڈائریکٹرایف آئی اے لاہورعثمان انور کی سربراہی میں 2 رکنی ٹیم واہگہ بارڈر کے ذریعے انڈیاپہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کاجائزہ لینے کےلئے ایف آئی اے کی ٹیم بھارت پہنچگئی ہے ، 2 رکنی وفد کی قیادت ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور عثمان انور کر رہے ہیں ٹیم کاتیسرارکن پاکستانی ہائی کمیشن بھارت سے لیاجائے گا۔ ایف آئی اے کی ٹیم دھرم شالہ میں پولیس چیف اوروزیراعلیٰ ہماچل پردیش سے ملاقات کرے گی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے میچوں کےلئے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لے گی۔سکیورٹی ٹیم آئی سی سی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کرے گی جس کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم ایک روزمیں رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوائے گی۔

مزید : ورلڈ T20