T20ورلڈ کپ کا آج سے آغاز: پہلے میچ میں ہانگ کانگ اور زمبابوے ناگپور میں مدمقابل

T20ورلڈ کپ کا آج سے آغاز: پہلے میچ میں ہانگ کانگ اور زمبابوے ناگپور میں مدمقابل
T20ورلڈ کپ کا آج سے آغاز: پہلے میچ میں ہانگ کانگ اور زمبابوے ناگپور میں مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ناگپور(نیوز ڈیسک)T20ورلڈ کپ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ پہلے میچ میں ہانگ کانگ اور زمبابوے ناگپور میں مدمقابل ہونگے۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی ٹی ٹونٹی کپ میں شرکت کیلئے پہلا راونڈ کھیلنے والی تمام ٹیمیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔یہ ٹیمیں راونڈ ایک میں میچز کھیلیں گی ۔ ان میں سے جیتنے والی دو ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سپر 10راونڈ میں دوسری ٹیموں سے پنجہ آزمائی کریں گی۔پاکستان، بھارت ، سری لنکا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سپر10راونڈ میں ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بنگلہ دیش، زمبابوے، آئرلینڈ، ہانگ کانگ، سکاٹ لینڈ، ہالینڈ،اومان اور افغانستان میں سے دو ٹیمیں سپر10راونڈمیں جگہ بنائیں گی۔ٹورنامنٹ کا مین راونڈ 15مارچ کو میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ناگپور میں میچ سے ہوگا۔ٹورنامنٹ میں دو گروپ بنائے گئے ہیں۔گروپ ون میں انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ ، ویسٹ انڈیز اور راونڈ ون کی ایک فاتح ٹیم ہوگی جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور راونڈ ون کی دوسری فاتح ٹیم شامل ہوگی۔ٹورنامنٹ میں کل 35میچز کھیلے جائینگے۔ پہلاسیمی فائنل 30مارچ کو دہلی، دوسرا سیمی فائنل 31مارچ کو ممبئی اور فائنل 3اپریل کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔