امدادی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،اقبال وزیر

    امدادی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،اقبال وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر بحالی و آبادکاری اقبال وزیر نے صوبے میں حالیہ بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں، مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت کی روشنی میں حالیہ بارشوں کے متاثرین کو بروقت معاوضہ فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا تمام انتظامات کی خود نگرانی کررہا ہوں امدادی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی کنٹرول روم 24/7 فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے ریسکیو 1122 کے حکام کو بھی بروقت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔