نا مکمل بریفنگ پروزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار نا پسندیدگی، مریم نواز نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کرلیا

 نا مکمل بریفنگ پروزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار نا پسندیدگی، مریم نواز نے پیف ...
 نا مکمل بریفنگ پروزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار نا پسندیدگی، مریم نواز نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ہائر ایجوکیشن سکالر شپ اور آئی پیڈ سکیم کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیف کی نامکمل بریفنگ پر اظہار نا پسندیدگی کرتے ہوئے پیف سکالر شپ کا جامع پلان طلب کر لیا اور سکالر شپ سکیم کا از سر نو جائزہ لے کر پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی۔
مریم نواز نے آئی پیڈ، لیپ ٹاپ سکیم کے لئے سٹوڈنٹ سروے کرانے کی بھی ہدایت کردی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبہ کی ضرورت کا تعین کرکے آئی پیڈ اورلیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کریں گے۔ لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ سکیم میں طلبہ کا فیڈ بیک بہت ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ شعبہ تعلیم کوبے مقصد اوربے سمت نہیں ہونا چاہئے، ہائرایجوکیشن سمیت دیگر اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔