محراب پور ،2 دولہے بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے

نوشہرو فیروز (آئی این پی ) سندھ کے علاقے محراب پور میں 2 دولہے بارات چھوڑ کر ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے۔
ٹاون کمیٹی محراب پور میں جنرل کونسلر کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں دونوں دولہوں نے پولنگ سٹیشن پہنچ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، دولہا ماجد بابو اور دولہا راشد بابو نے بارات لے کر حیدرآباد جانا تھا۔
نوشہرو فیروز:محراب پور میں 2 دلہے بارات چھوڑ کر ووٹ دینے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے#BOLNews #Elections2023 pic.twitter.com/QrczGkXZlh
— BOL Network (@BOLNETWORK) May 7, 2023
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دولہا ماجد بابو نے کہا کہ شادی زندگی کا اہم دن ہے مگر ووٹ بھی بہت ضروری ہے جبکہ دولہا راشد بابو کا کہنا تھا کہ یادگار دن پر بھی حق رائے دہی کے استعمال کو بھول نہیں سکتے۔
مڪاني ننڍي چونڊ.
— RajaKhanNoonari (@RajaKhanNoonari) May 7, 2023
محرابپور: وارڊ نمبر ھڪ جي اليڪشن دوران 2 گھوٽ ڀائر راشد بابو ۽ ماجد بابو پنهنجي ڃڄ ڇڏي ووٽ وجھڻ لاء پولنگ اسٽيشن پھچي ويا.#Vote #Elecciones2023 @ECP_Pakistan @HamidMirPAK @BBCUrdu @dw_urdu @Dawn_News pic.twitter.com/i7Iru2nfvW