ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کاپہلا اجلاس،اہم فیصلے
لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس سنڈیکیٹ کا پہلا اجلاس،سنڈیکیٹ نے نئے سٹاف کی تعیناتی تک ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کو یونیورسٹی میں کام جاری رکھنے کی منظوری دی۔ سنڈیکیٹ نے گجرات یونیورسٹی کے آئین کو اپنانے کی منظوری دی۔سینڈیکیٹ ممبران نے کہا کہ اکیڈمک کونسل اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مشاورت سے فیکلٹی اور ڈپارٹمنٹس کا فیصلہ کیا جائے۔سنڈیکیٹ کے آئندہ اجلاس میں فیکلٹی کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں اکیڈمک کونسل، بورڈ آف فیکلٹیز اور بورڈ آف سٹڈی سمیت بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے ممبران کی منظوری بھی دی گئی۔
اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ تمام جامعات کے وائس چانسلرز کی مکمل میرٹ پر تعیناتی سے ہائر ایجوکیشن کے معیار میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ جامعات جاب مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کورسز پڑھائیں۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی خواتین کی تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر ڈال، وائس چانسلر ڈاکٹر کنول آمین، ڈاکٹر شہلا جاوید فاو ¿نڈر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، رخسانہ کوثر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسی سیالکوٹ، ممبر پنجاب اسمبلی شاہین رضا، نیلم حیات ملک سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔