خیبرپختونخواہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد سمیت 600اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخواہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد ...
خیبرپختونخواہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا معاملہ ، آئی جی اسلام آباد سمیت 600اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواکابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ پر آئی جی اسلام آباد سمیت 600اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ، چوری، دہشتگردی اور دیگرد فعات لگائی جائیں گی،صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کے پی ہاؤس میں نقصانات کی رپورٹ پیش کی گئی،کے پی ہاؤس اسلام آباد پر چھاپے میں توڑ پھوڑ سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ کے پی اور اراکین اسمبلی کی قیمتی اشیا بھی غائب ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف  نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ ہوا، جس نے زیادتی کی ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔