عمران خان ٹرمپ کی جیت سے خوش، بائیڈن دور کا منفی رویہ ختم ہوگا: علی محمد خان

عمران خان ٹرمپ کی جیت سے خوش، بائیڈن دور کا منفی رویہ ختم ہوگا: علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ جوبائیڈن کے دور میں مداخلت ہوئی اور اس دور میں جو منفی رویہ تھا ٹرمپ کے آنے سے وہ نیوٹرل ہو جائے گا تو فرق پڑے گا۔
علی محمد خان کے مطابق عمران خان نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو میرا ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا اور ایک اچھا دوستانہ تعلق تھا، اگر وہ لوگ آتے ہیں جن سے اچھا تعلق رہا ہو تو یہ اچھی پیشرفت ہے۔
انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ میں نے بانی پی ٹی آئی سے ڈائیلاگ کی بات کی، بانی نے اس سے اتفاق کیا مگر کہا کہ آگے بڑھنے کا راستہ صرف احتجاج ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا معاملہ پاکستان میں ہی مکمل ہو گا امریکا سے نہیں۔

مزید :

قومی -