نوکری سے نکالے گئے جیلوں کے 11ملازمین کی اپیلیں خارج

نوکری سے نکالے گئے جیلوں کے 11ملازمین کی اپیلیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات لاہور ملک مبشر احمد خان نے لاہور ریجن کی تمام جیلوں کے غیر حاضری، ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی برتنے اور کورس سے غیر حاضرہونے پر نوکری سے نکالے گئے ملازمین کی اپیلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے11ملازمین رحمان ،عظمان ،سفیان، نوشیر ،بشیر ، اسجد، عمران، شاہد بلال، رب نواز،قمرنثار اورارشادالحق کی اپیلیں خارج کر دیں جبکہ3 ملازمین فیاض اکبر ،محمدسعد اور عبدالقیوم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو ترقی بند کی سزا دے کر نوکری پر بحال کر دیا، نیز یہ احکامات صادر کئے کہ ڈیوٹی کے دوران رشوت لینے ، غفلت اورکوتاہی برتنے والے ملازمین کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیاجائے گا۔انہوں نیکہاکہ ٹریننگ سے بھاگنے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے۔

مزید :

علاقائی -