دریاؤں اورنہروں کی صفائی سے متعلق کیس ، سپریم کورٹ کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے دریاؤں اورنہروں کی صفائی سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔
سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں دریاو¿ں اورنہروں کی صفائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کی ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ جورپورٹ جمع کی وہ بنچ کے سامنے نہیں،ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ بنچ کے سامنے رپورٹ کیوں نہیں آئی،چیک کریں گے،رپورٹ دوبارہ جمع کریں گے، عدالت نے کہاکہ اس کیس کواسلام آبادمیں سنیں گے،آپ رپورٹ جمع کریں،عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔