توشہ خانہ ٹو کیس؛بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 6جنوری تک ملتوی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث 6جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا،بشریٰ بی بی بھی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل پیش ہوئی،بشریٰ بی بی کے وکیل کی عدم موجودگی پر گواہ کا نہ بیان ریکارڈ ہو سکانہ جرح ہو سکی،وکیل کوسین مفتی نے کہاکہ ارشد تبریز بیماری کے باعث آج عدالت پیش نہیں ہوسکے،پہلے ارشد تبریز اپنی جرح مکمل کریں گے اس کے بعد ہم اپنی جرح کاآغاز کریں گے،پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کےوکیل کے موقف کی مخالفت کی گئی،عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت 6جنوری تک ملتوی کردی ۔