کراچی، سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی،3افراد جاں بحق،کئی گاڑیاں بھی راکھ

کراچی، سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی،3افراد جاں بحق،کئی گاڑیاں بھی ...
کراچی، سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر کو آگ لگ گئی،3افراد جاں بحق،کئی گاڑیاں بھی راکھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سپر ہائی وے پر آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے، کئی گاڑیاں بھی جل گئیں،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر ڈی ایچ سے سٹی کے قریب آئل ٹینکر میں آگ نے بیس سے زیادہ گاڑیوں اور کیمیکل سے بھرے ٹینکر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ میں جھلس کر تین  افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے۔

مزید پڑھیں :حیدر آباد، ملتان میں پولیس مقابلے،3ڈاکو ہلاک

واقعہ کے بعد سپر ہائی وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں بھی لگ گئیں، فائر بریگیڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ موٹر وے پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے چار افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق آگ اس وقت لگی جب تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹ گیا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کا وہ برانڈ جس کی بیٹریاں دفاعی ادارے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ ۔ ۔۔

سپر ہائی وے پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہونے سے  مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -