دہشتگرد عالمی امن اور ترقی کے دشمن ہیں: چین 

دہشتگرد عالمی امن اور ترقی کے دشمن ہیں: چین 
دہشتگرد عالمی امن اور ترقی کے دشمن ہیں: چین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب وؤہائی تھاؤ نے کہا ہے کہ دہشتگرد عالمی امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔جس کے منفی اثرات کسی ایک ملک تک محدود نہیں رہتے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشتگردی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وؤہائی تھاؤ کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے لئے اپنی صلاحیت کے ذریعے اس سے تنہا نمٹنا مشکل ہے۔چیلنچز کے سامنے مختلف ممالک کے ہم نصیب معاشرے کے شعور کا قیام ہونا چاہیے ۔مشترکہ ،جامع ،کوآپریٹو اور پائیدار سیکورٹی تصور پر مشترکہ طور پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے نئے رجحان اور نئی خصوصیات کے مطابق تعاون کو مضبوط بناکر دہشتگرد خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جانا چاہیے۔اس حوالے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جن میں سب سے پہلے دہشت گردی کو ضرب لگانے سے متعلق بین الاقوامی اتفاق رائے کی تشکیل کی جانی چاہیے۔