سلمان خان اور شاہ رخ خان دو دہائیوں بعد فلم "ٹائیگر 3"میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن الئن) بالی ووڈ پر راج کرنے والے دونوں خانز سلمان خان اور شاہ رخ خان اپنی آنے والی نئی فلم "ٹائیگر 3" میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بالی ووڈ مشہور ترین فلم" ٹائیگر" کا نیا سیکوئل "ٹائیگر 3" میں بالی ووڈ کے دونوں سپر سٹار خانز دو دہائیوں بعد ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان رواں ماہ سے ہی "ٹائیگر3" کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔
سلمان خان کو حال ہی میں اپنی آنے والی فلم"کسی کا بھائی کسی کی جان "کی شوٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا جبکہ کنگ خان بھی اپنی فلم "جوان "کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تاہم جوان کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں اپنے کیمیو رول کی شوٹنگ کے لیے ممبئی روانہ ہونگے۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم "ٹائیگر 3 "کی شوٹنگ ان قریب مکمل ہونے والی ہے تاہم شاہ رخ خان کے ساتھ اسپیشل سیکونس کے بعد فلم کی شوٹنگ مکمل ہو جائے گی۔