سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کا معاملہ، سپریم کورٹ کے حکم پر بڑا قدم اٹھالیا گیا

سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کا معاملہ، سپریم کورٹ کے حکم پر بڑا قدم ...
سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کھولنے کا معاملہ، سپریم کورٹ کے حکم پر بڑا قدم اٹھالیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے ضروری او پی ڈیز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں اور ان کے تیمار داروں کی سکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔

پنجاب میں بھی سپریم کورٹ کے حکم پر ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نےپنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن کےسی ای او کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام سرکاری اورنجی ہسپتال اپنی او پی ڈیز فوری بحال کریں، ہسپتالوں میں کورونا وائرس کےعلاوہ بھی تمام مریضوں کوچیک کیاجائے۔

خیال رہے  کہ 2 روز قبل ہسپتالوں کی بندش پر سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں ایک بڑا ہسپتال کھلوانا پڑا۔ ایک ایسے وقت میں ہسپتال بند کردیے گئے ہیں جب ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔